ژوب ،مال مویشی چرانے پرتصادم ،ایک جاں بحق، ایک زخمی

جمعہ 31 اگست 2018 00:00

لورالائی۔30اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2018ء) ژوب کے علاقے مال مویشی چرانے تصادم ایک جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جمعرات کو مرغہ کبزئی ژوب کے علاقے کلی ککل میں مال مویشی چرانے پر جھگڑے کے دوران اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص نذ ر محمد جاںبحق جبکہ خدائے نذرزخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کر لاش اورزخمی ہسپتال منتقل کردیاجہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی جبکہ زخمی کوطبی امداددی جارہی ہے ۔پولیس مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں