لورالائی میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک، 7 زخمی

اتوار 16 دسمبر 2018 18:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) لورالائی کے علاقے میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز لورالائی میں ڈیرہ غازی خان شاہراہ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال میں ایمر جنسی نافز کر دی گئی زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد دوسرے ہسپتال منتقل کیا جائے گا حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز رسالدار حاجی خان دیگر عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں