لورالائی، پروفیسر ارمان لونی کے چہلم کے سلسلہ میں منعقدہ ریلی کے موقع پر 13سیاسی و سماجی رہنمائوں کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 14 مارچ 2019 22:03

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2019ء) لورالائی میں پروفیسر ارمان لونی کے چہلم کے سلسلہ میں منعقدہ ریلی کے موقع 13سیاسی و سماجی رہنمائوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اطلاعات کے مطابق ارمان لونی کے چہلم کے سلسلہ میں ایک احتجاجی ریلی اورتعزیتی جلسہ منعقد ہوا جلسے سے خطاب کرنے والے 13 افراد ،جلیل افغان ،عبدالغفار اتمانخیل،عبدالسلام کدیزئی،پیر محمد کاکڑ،شمس اللہ اتمانخیل،جبار خان،عبدالصادق ایڈوکیٹ،عبدالرشیدشبوزئی،ڈاکٹر محمد عظیم خان جوگیزئی،دوست محمد لونی،بسم اللہ خان لونی صدر اے این پی لورالائی،عبدالقیوم ملازئی،صفدر میختر وال کے خلاف153,153A,500 ،34 ت پ،20.6.3 لاوڈ اسپیکر ایکٹ188 ض ف کے تحت مقدمات درج کر لئے ۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں