نظام تعلیم میں موجود خرابیاں دور کرنا ناگزیر ہے ،پرنسپل کیڈٹ کالج جھنگ

پیر 25 مارچ 2019 23:23

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) معیاری تعلیم سب بچوں کا حق ہے نظام تعلیم میں موجود خرابیوں کو دور کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے اس میں اصلاح کی گنجائش موجود ہے ان خیالات کا اظہار کمانڈر ریٹائرڈ ستارہ امتیاز ملٹری پرنسپل کیڈٹ کالج جھنگ صہیب فاروق اور جماعت اسلامی کے سابق صوبائی امیرو ،سی ای او انریتھ ڈائریکٹر ایڈمیشن بلوچستان عبد المتین اخونزادہ نے میونسپل کمیٹی ہال میں ایک آگاہی سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ صرف تعلیم کے زریعے ہی کیا جاسکتا ہے ہونہار طالبعلموں کیلئے تعلیم کے بہترین مواقع تلاش کر نے کی ضرورت ہے طبقاتی نظام تعلیم نے کئی مسائل پیدا کر رکھے ہیں ملک میں مساوی تعلیم ہر بچے کا حق ہے ایک تعلیم یافتہ انسان ہی اچھے اخلاق و کردار کا مالک ہو سکتا ہے آج ہمارے ملک میں بد امنی کرپشن لوٹ مار قتل و غارت گری اسی لیئے زیادہ ہے کہ ہم تعلیم کو اس کے اصل روح کے مطابق حاصل نہیں کر پا رہے ہیں جس سے تعلیم یافتہ لوگ آج ترقی کی راہ میں سب سے زیادہ رکاوٹ بنتے جا رہے ہیں جو کہ ہمارے لیئے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج جھنگ میں ٹیلنٹ یافتہ طالبعلموں کیلئے بہت زیادہ مواقع ہیں جس سے فائدہ لینا چاہیئے بلوچستان کیلئے کالج میں فیسوں میں کمی کی گنجائش رکھی گئی ہے ہر طالبعلم کو ٹیسٹ کے مر حلے سے گذرنے کے بعد داخلہ دیا جائیگا کالج میں موجودہ دور کے جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں کالج نے ملک کا نام روشن کر رکھا ہے اور ہمارے تعلیمی مراکز نے کئی نامور شخصیات پیدا کیں ہیں جو کہ فوج بیورکریٹ اور سیاست کے میدان میں خدمات انجام دے رہے ہیں حکومت تعلیم کے بجٹ میں سو فیصد اضافہ کرے اور یونیورسٹیز میں بھی اضافہ کیا جائے ہمیں کوالٹی ایجوکیشن کے جانب بڑھناہے ہمیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نظام تعلیم کے حصول کو اپنائے بغیر پاکستان دنیا عالم کا مقابلہ نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے عوام اور حکومت ہماری حوصلہ افزائی کرے تاکہ ہم مزید اپنا تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں