)بلوچستان یونیورسٹی سکینڈل کی جوڈیشل انکوایری کرائی جائے، طلباء سٹیزن ایکشن کمیٹی و سول سوسائٹی تنظیموں کامطالبہ

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:30

Zلورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) بلوچستان یونیورسٹی اسکینڈل کی جوڈیشل انکوایری کرائی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار لورالائی یونیورسٹی کالج کے طلباء سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی سول سوسائٹی اور دیگر تنظیموں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں جو اسکینڈل سامنے آیا ہے اس کی شفاف انکوایری کرنے تک وائس چانسلر اور اس میں ملوث تمام افراد کو معطل کیا جائے ان کی موجودگی میں صاف اور شفاف انکواری کی کوئی امید نہیں ہے اور اس میں ملوث افراد کو نوکریوں سے فارغ کریں تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی حرکت نہ کرسکے بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہے اس میں اسطرح کے واقعات ناقابل برداشت اور ناقابل معافی ہیں اگر اس طرح کے واقعات کاراستہ بروقت نہ روکا تو کوئی بھی والدین یونیورسٹی میں اپنے بچیوں کو پڑھانے کیلئے نہیں بھیجیں گے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں