لو رلائی پو لیس کی کارروائی، دو خواتین کو گر فتار کر کے انکے قبضے سے منشیات بر آمد

جمعرات 19 مئی 2022 21:40

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) لو رلائی پو لیس نے کارروائی کر تے ہوئے دو خواتین کو گر فتار کر کے انکے قبضے سے منشیات بر آمد کر لی ۔

(جاری ہے)

لو رالائی پو لیس کے مطابق ڈئی آئی جی ژوب رینج صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایات اور ایس ایس پی لورالائی کی احکامات پر منشیات کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ،ایس ایچ او لورالائی گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ڈیرہ روڈ لورالائی نزدنمک فیکٹری مسجد کے قریب سے دو خواتین سے چرس برآمد کرلی،پو لیس کے مطابق ایک خواتین سی2کلو 300 گرام جبکہ دوسری خواتین2کلو400 گرام چرس برآمد ہوئی، گرفتار خواتین کیخلاف تھانہ صدر میں کنٹرول آف نارکوٹکس کی ایف آئی ارز درج کرلیا،پولیس کے مطابق گرفتار خواتین پیشہ ور سمگلر ہیں جن کاپولیس کافی وقت سے انکی پیچھا کررہی تھی ،گرفتار منشیات اسمگلر خاتوں کچلاک کوئٹہ کی رہائشی ہیںمنشیات سمگلر خواتین پردے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منشیات کی سمگلنگ کرتی ہے، پو لیس کے مطابق رواں سال اس وقت تک منشیات کیخلاف پولیس نے 20 سے زائد منشیات کے کیس درج کئے ہیںپولیس کے ساتھ، سی آئی اے لورالائی بھی منشیات کیخلاف کاروائیاں کررہی ہے، مزید کاروائی جا ری ہے ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں