جمعیت علماء اسلام کے رہنما ء مولانا عطا ء اللہ شاہ بخاری ایڈوکیٹ کی چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات

بدھ 29 جون 2022 00:07

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2022ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنما ء مولانا عطا ء اللہ شاہ بخاری ایڈوکیٹ نے ایک وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی وفد میں گڈز ٹرانسپورٹ ڈیرہ خازی خان کے صدر حاجی عبدالسلام ناصر سید ثناء اللہ شاہ سینئر وکیل حیدر کفایت شامل تھے وفد نے انھیں بلوچستان میں حالیہ غیر منصفانہ حلقہ بندیوں اور سخی سرور کے مقام پر بلوچستان سے آنے والی ہیوی گاڑیوں کو پولیس کے جانب سے چیکنگ کے بہانے تنگ کرنے اور دیگر مسائل سے اگاہ کیا چیئرمین سینٹ نے فود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کو وفاق کے سامنے ر ہم نے بار بار اٹھایا ہے بلوچستان کی ترقی اور عوام کی وفاق میں ترجمانی کرنے کیلئے ہم سینٹ آف پاکستان سمیت دیگر فورمز پر اپنا بیانیہ پیش کرکے اسکے حل کی ہر ممکن کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ موسٰی خیل بارکھان سمیت بلوچستان میں الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے حوالے سے زمینی حقائق اور وہاں کے عوام سیاسی جماعتوں سمیت تمام اسٹیک اولڈرز کو سننا اور انھیں اعتماد میں لیکر نئی حلقہ بندیاں کرنی چاہئے تھی لیکن اس پر اب بھی غور کرنے کا وقت ہے اور یہ آپشن کھلا ہے ہمیں الیکشن کمیشن میں اپنا جائز اعتراض تحریری طور پر درج کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے وہ ضرور ہمارا جائز مطالبات زیر غور لاکر اسکے حل کریگی انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سے بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کا مسئلہ اٹھا یا جائیگا قانونی چجکنگ پولیس اور بارڈرز پولیس کا حق ہے لیکن ناجائز تنگ کرنے کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دینگے بلوچستان سے کوئلہ اور دیگر معدنیات اور فروٹ پنجاب کی منڈیوں تک لایا جاتا ہے اسکا تھفظ ہماری زمہ داری بنتی ہے اگر پنجاب حکومت نے پولیس کے غیر قانونی ایکشن کو نہ روکھا تو ہم سینٹ میں بھی بلوچستان کے اس اہم ایشو کو فلور پر ضرور اٹھائینگے وفد نے مسائل کے حل پر چیئرمین سینٹ کا شکریہ ادا کیا ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں