ٹی ایم اے بٹ خیلہ میں پہلی مرتبہ ای بڈنگ کے ذریعے ٹینڈرز منظور

جمعرات 11 جنوری 2018 14:44

مالاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2018ء) ٹی ایم اے بٹ خیلہ میں پہلی مرتبہ ای بڈنگ کے ذریعے ٹینڈرز منظور کئے گئے، ٹھیکیداروں نے الیکٹرانک طریقہ کار پر اعتماد کا اظہارکیا۔ تین کروڑ روپے مالیت کے 47 میں سے 40 سکیموں پرسب سے کم نرخ دینے والوں کی فارم منظورکی گئی۔ سات سکیموں کے لئے کسی نے فارم بھی جمع نہیں کیا تھا۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بٹ خیلہ میں پہلی مرتبہ ای بڈنگ کے ذریعے تعمیراتی منصوبوں کے ٹینڈرفارم منظورکئے گئے۔

(جاری ہے)

تحصیل ناظم فضل واحد لالاجی، ٹی او ائی اشتیاق احمد ، سمیت میڈیانمائندوں اورٹھیکیداروں کی موجودگی میں آن لائن سسٹم کے ذریعے ٹینڈرفارم کھولے گئے جس میں تین کروڑ روپے مالیت کی مجموعی 47 سکیموں میں 40 سکیموں کے لئے کم نرخ دینے والے ٹھیکیداروں کے فارم منظور کئے گئے۔ سات سکیموں کے لئے فارم جمع نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ منصوبوں کو منسوخ کیا گیا۔ تحصیل ناظم نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ای بڈنگ کے ذریعے صاف و شفاف طریقے سے ٹینڈرز فارم کی منظوری دی گئی ہے جس سے تعمیراتی منصوبوں میں شفافیت آئے گی۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں