تحصیل درگئی کے علاقے سورن شریف میں گھرمیں گیس سلنڈردھماکہ

پیر 4 مارچ 2024 19:55

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2024ء) تحصیل درگئی کے علاقے سورن شریف میں گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے اور آگ لگنے سے گھر میں پڑا قیمتی سامان خاکستر ہو گئی۔ گھر کے افراد شادی کے تقریب میں شرکت کے لئے گئے تھے اس لئے جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

سورن شریف ورتیر کے رہائشی ملک آمان نامی شخص کے گھر میں گیس سلنڈر دھماکے کے باعث آگ لگنے سے گھر کے دو منزلہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور قیمتی سامان جل کر راکھ بن گئی۔

سلنڈر دھماکہ اُس وقت پیش آیا جس وقت ملک آمان کے گھر کے آفراد شادی کی تقریب میں شرکت کی وجہ سے گھر میں موجود نہیں تھے جس کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاقے کے عوام نے ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ، پراونشل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی سمیت متعلقہ حکام اور منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سے ملک آمان کے گھر کے نقصان کا جائزہ لینے اور مالی امدادکی آپیل کی ہے۔\378

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں