ملاکنڈ،سخاکوٹ ٹریڈ یونین کے لئے طاہر اکبر نگران صدر مقرر

منگل 14 مئی 2024 17:16

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) طاہر اکبر سخاکوٹ ٹریڈ یونین کے نگران صدر مقرر کر دئیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد علی نے سخاکوٹ ٹریڈ یونین کے کابینہ کی مدت پوری ہونے پر طاہر اکبر کو نگران صدر مقررکردیا ہے۔ نگران کابینہ ٹریڈ یونین کے شفاف انتخابات کے لئے اقدامات کریگی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد علی کی دفتر سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق سخاکوٹ ٹریڈیونین کے انتخابات 25جون 2024کو ہونگے جس کے لئے کاغذات نامزدگی 24سے 28مئی تک وصول اورجمع کرائے جائینگے۔

کاغذات کی جانچ پڑتال اور اعتراضات 29مئی سے دو جون تک ہونگے جبکہ 3جون سے پانچ جون تک انتخابی نشانات کے لئے درخواستیں جمع کئے جائینگے۔ سخاکوٹ ٹریڈ یونین کے انتخابات ہونے کے بعد حتمی نتائج 26جون 2024کوجاری کئے جائینگے۔\378

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں