سخاکوٹ سے اغوا ہونے والا دو ماہ کا بچہ چند گھنٹے کے اندربازیاب

پیر 4 مارچ 2024 19:55

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2024ء) لیویز فورس سخاکوٹ کے جوانوں نے چند گھنٹے کے اندر اندر مغوی بچے کو بازیاب کرکے والدین کے حوالہ کیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سخاکوٹ گاؤں میں شاہ سوار نامی نوجوان کی شادی کی تقریب کے دوران ایک کم عمر لڑکی نے دو ماہ کے بچے الھام خان کو اغواء کرکے ساتھ لے گئی جس پر تھانہ سخاکوٹ میں رپورٹ درج کی گئی۔بچے کے بازیابی کے لئے تھانہ سخاکوٹ پوسٹ کمانڈر صابر رحمان، عمر علی، علی محمد خان اور دیگر اہلکاروں کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے چند گھنٹے کے اندر اندر سی سی ٹی فوٹیج کے ذریعے مغوی بچے کو ضلع چارسدہ کے حدود سے بازیاب کرکے اغواء کار لڑکی کو گرفتار کر لیا ہے۔اغواء اور بازیابی کے حوالہ سے مذید تفتیش جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں