ملاکنڈ ،سیکرٹری محکمہ فوڈ خیبر پختونخواہ ظریف المعانی کاسخاکوٹ گندم گودام کا دورہ

ہفتہ 18 مئی 2024 23:26

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) سیکرٹری محکمہ فوڈ خیبر پختونخواہ ظریف المعانی نے سخاکوٹ گندم گودام کا دورہ کیا اور صوبائی حکومت کے فیصلے کے مطابق مقامی زمینداروں سے گندم خریدنے کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ زمین خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی زید خان صافی، ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر ملاکنڈ ظفر عالم، اے ایف سی وحیداللہ، اے ایف سی آصف خان، شاہد خان، عظمت اللہ، عزیز اللہ اور محکمہ زراعت کے اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ظریف المعانی نے گندم گودام میں گندم کے معیار کا جائزہ بھی لیا۔ اس دوران سیکرٹری محکمہ فوڈ نے گندم خریدنے کا پورا ریکارڈ چیک کیا اورہدایات جاری کئے کہ صوبائی حکومت کے فیصلے کے روشنی میں پہلے مقامی زمینداروں سے گندم خریدی جائے اور اس کے بعد باہر کے اضلاع اور دیگر علاقوں سے لائے گئے گندم خریدی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخ پر گندم خریداری پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کی جارہی ہے جس میں کسی قسم کوتاہی، غفلت یا خُرد بُرد کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

انہوں نے کہاکہ سرکاری نرخ پر گندم خریداری کے حوالہ سے صوبائی حکومت کی جانب سے واضح ہدایات جاری کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تین لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے تاکہ صوبے میں گندم اور آٹے کے بحران کا خدشہ نہ ہوں اور عوام کو با آسانی گندم و آٹا فراہم کیا جاسکے۔ \378

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں