سخاکوٹ کے نواحی گاؤں باماکندہ میں موٹر سائیکل سوار وں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پیر 18 مارچ 2024 17:17

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) سخاکوٹ کے نواحی گاؤں باماکندہ میں موٹر سائیکل سوار وں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بائیزوخرکی ضلع مردان سے تعلق رکھنے والا عمران ولد میاں گل کسی کام کی غرض سے جارہا تھا کہ مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھات اُتار دیا۔ مقتول کی لاش تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال درگئی منتقل کردی گئی۔ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔مقامی لیویز نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں