مالاکنڈ،بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق، ماں زخمی

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:37

مالا کنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں بارش نے ایک ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ کر رکھ دیا۔

(جاری ہے)

مالاکنڈ کے علاقے شریف آباد میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، حادثے میں باپ بیٹا جاں بحق اور ماں شدید زخمی ہوگئی۔بتایا جارہا ہے کہ لاشوں اور زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ادھر مالاکنڈ اور گردونواح میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ سر اٹھا نے لگا

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں