مالاکنڈ‘ درگئی میں کالے شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی عائد

منگل 23 جنوری 2018 12:36

مالاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء)درگئی میں کالی شاپنگ بیگز کے استعمال پرپابندی عائد کردی گئی‘ ٹی ایم اودرگئی میاں انیس الرحمان کی جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہاہے کہ درگئی میں کالی شاپنگ بیگز کے استعمال اور خریدوفروخت پرمکمل پابندی ہے اور تاجروں کو خبردار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تاجرکالے شاپنگ بیگز کے استعمال اور فروخت سے گریز کریں ورنہ خلاف ورزی پر ان کے خلاف کارروائی ہوگی‘ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے تحت پوری صوبے میں کالے غیر تحلیل ہونے والے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد کردی ہے اور اس قانون کی روشنی میں درگئی اور سخاکوٹ کے بازاروں میں ایسے پلاسٹک شاپنگ بیگز کی فروخت کرنے والوں‘ استعمال کرنے والوں اور بنانے والوں کیخلاف بھرپور ایکشن لیاجائیگا۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں