مانسہرہ،ہائی ایس کی زد میں آکر زخمی ھونے والا بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا

جمعرات 4 جون 2020 19:30

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) کلیگاہ ھائی ایس کی زد میں آکر زخمی ھونے والا بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔باخبرذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق چند روزقبل جبوڑی سے شنکیاری آنے والی ھائی نیکلیگاہ کے مقام پر 12 سالہ احسن ولدبنارس کو کچل دیاتھا۔

(جاری ہے)

بچے کو تشویش ناک حالت میں کنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ لایا گیاتھا۔جہاں سے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفرکردیاگیا۔جبکہ بچے کے والدین اسکو راولپنڈی ھسپتال لیکر چلے گئے۔چند روز ھسپتال میں زیر علاج رھنے کے بعد گزشتہ روز بچہ ھسپتال میں دم توڑ گیا۔جس کی میت راولپنڈی سے کلیگاہ لائی گئی۔اور گزشتہ روز سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں