ناران میں لینڈ سلائیڈنگ سے رستے بند، سیکڑوں سیاح پھنس گئے

لینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد دب کر لاپتہ ہوگئے، ہیلی کاپٹر کے بغیر سیاحوں تک فوری رسائی ناممکن ہے،اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ

جمعہ 26 جولائی 2019 19:29

بالا کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2019ء) ناران کے سیاحتی مقامات جل کھڈ اور بوڑاوئی میں شدید لینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد دب کر لاپتہ ہوگئے اور شاہراہ کاغان کئی مقامات سے بند ہوگئی۔

(جاری ہے)

شاہراہ کاغان کی گزشتہ 16 گھنٹوں سے بندش کے باعث سیکڑوں سیاح گاڑیوں میں محصور ہوگئے جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں، انہیں رات کھلے آسمان تلے بسر کرنی پڑی اور غذا کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کا کہنا ہے کہ محصورین تک خوراک پہنچانا پہلی ترجیح ہے لیکن رستے بند ہونے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے بغیر سیاحوں تک فوری رسائی ناممکن ہے۔اے سی بالاکوٹ نے بتایا کہ تمام اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے، جل کھڈ اور بوڑاوئی کے درمیان شاہراہ کاغان پر ہر 2 کلومیٹر کے فاصلے سے 8 مقامات پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں