مانسہرہ پولیس نے غیر قانونی لکڑ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

منگل 30 اپریل 2024 13:48

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) مانسہرہ پولیس نے غیر قانونی لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔مانسہرہ پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایات پر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ لاری اڈہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران غیر قانونی لکڑ ی سے بھری گاڑی پکڑ لی اور مزید قانونی کارروائی کے لئے محکمہ جنگلات کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں