مانسہرہ پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

منگل 30 اپریل 2024 14:27

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) مانسہرہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے 1 کلو 195 گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ لاری اڈہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران چٹہ بٹہ حال سیاں دا کھٹہ کے رہائشی منشیات فروش ہاشم ولد اکبر کو 1 کلو 195 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں