ٹی ایم او مانسہرہ مظہر مظفر کی ہدایت پر ٹی ایم اے عملہ نے غازیکوٹ (بنی) روڈ پر بند نالے کو کھول دیا گیا

منگل 30 اپریل 2024 12:46

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ٹی ایم او مانسہرہ مظہر مظفر کی ہدایت پر ٹی ایم اے عملہ نے غازیکوٹ (بنی) روڈ پر بند نالے کو کھول دیا گیا۔ نالے کی بندش کی وجہ سے سارا پانی اور گندگی سڑک پر آ گئی تھی جہاں پیدل چلنا بھی محال ہو چکا تھا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز نالے کی بندش کی اطلاع ملتے ہی ٹی ایم او مانسہرہ مظہر مظفر نے چیف سینٹری انسپکٹر محمد اقبال کو موقع پر کاروائی کر کے نالہ صاف کروانے کے احکامات جاری کئے جس پر چیف سینٹری انسپکٹر نے موقع پر بند نالہ سے کچرا نکال کر ٹھکانے لگایا اور سڑک پر جمع شدہ پانی کی نکاسی بحال کر دی گئی جس سے پیدل چلنے والوں اور ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں