بالاکوٹ میں ڈینگی سپرے مہم کا سلسلہ جاری

منگل 30 اگست 2022 16:27

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2022ء) بالاکوٹ میں ڈینگی وائرس سے بچائوکےلئےسپرے مہم کا سلسلہ جاری ہے۔تحصیل میونسپل آفیسر بالاکوٹ ثاقب حسین کی ہدایت پرتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ڈینگی سپرے مہم گزشتہ روز شروع ہوئی جس کاسلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ٹی ایم او کے مطابق ڈینگی سپرے کرنے کا مقصد تمام مراکز اور اہم مقامات پر ڈینگی وائرس کا خاتمہ کرنا ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جاسکے۔تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بالاکوٹ کے اہلکار عوام الناس کو خدمات و سہولیات فراہم کرنے کے لیے شب وروز موجود ہیں.عوام سے درخواست ہے کہ وہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ قواعد و ضوابط کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں