مانسہرہ کے سٹی پولیس سٹیشن میں میں پہلی بار خاتون کانسٹیبل ارم شہزادی مدد محرر تعینات ہو گئیں

بدھ 12 دسمبر 2018 12:59

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) مانسہرہ کے سٹی پولیس سٹیشن میں میں پہلی بار خاتون کانسٹیبل ارم شہزادی مدد محرر تعینات ہو گئیں، خواتین کے حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے خاتون اہلکار کے تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب الله خان کی جانب سے مانسہرہ کی عوام کو ریلیف دینے کا مشن جاری ہے، ضلع مانسہرہ کے تھانہ سٹی میں پہلی بار خاتون پولیس اہلکار کانسٹیبل ارم شہزادی کو بطور مدد محرر تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ زیب الله خان نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع مانسہرہ کے تھانہ سٹی میں پہلی بار خاتون اہلکار کے تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے، خواتین تھانے آ کر اپنے مسائل بتانے سے گھبراتی تھیں، خاتون اہلکار کو تعینات کرنے کا مقصد خواتین کو ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں وہ بلاخوف و خطر اپنی کمپلینٹ رجسٹر کروا سکیں گی جبکہ کانسٹیبل ارم شہزادی نے تھانہ سٹی میں چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں