اوگی کے علاقہ برچھڑ میں گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق

پیر 12 اکتوبر 2020 13:41

اوگی کے علاقہ برچھڑ میں گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2020ء) : اوگی کے علاقہ برچھڑ میں گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، لواحقین نے واقعہ کو حادثہ قرار دیدیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالہ کر دی، پولیس نے رپورٹ درج کر کے اصل حقائق کیلئے مزید تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوگی کے دور افتادہ پہاڑی گاؤں برچھڑ میں تحسیب گل ولد سمندر خان 12 بور بندوق لیکر شکار کیلئے گیا، اچانک گولی چل جانے سے یہ شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ لواحقین نے اس کو اتفاقی واقعہ قرار دیا اور کہا کہ گرنے کے سبب اچانک بندوق چل گئی جس سے گولی تحسیب گل کو لگی اور اس کی موت واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں