مانسہرہ ،مزیددس افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق متاثرہ ،افراد کی تعداد5783تک پہنچ گئی

بدھ 15 ستمبر 2021 00:09

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) ضلع مانسہرہ میں مزیددس افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق متاثرہ افراد کی تعداد5783تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق عوام کی طرف سے لاپروائی کے باعث ضلع مانسہرہ میں کورونا وائرس کیوارجاری ھیں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ضلع مانسہرہ میں مذیددس افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ھوئی ھے۔

10افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ضلع مانسہرہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد5783ھوگئی ھے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع مانسہرہ میں239افرادکوروناوائرس کوشکست دیکرصحت یاب ہوئے جس سے کورونا وائرس کوشکست دے کر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5281ہوگئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی موجودہ تعداد451ہے جن میں تحصیل مانسہرہ کی236افرادتحصیل بالاکوٹ کی100افراد تحصیل اوگی کی23 افراداورتحصیل بفہ پکھل کی92 افراد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع مانسہرہ میں130659افرادکے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔جن میں سے 122772افراد کی رپورٹ کلیئر آئی ہے جبکہ1772افراد کی رپورٹ آنا باقی ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ضلع مانسہرہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح0.54ہوگئی ہے۔ضلع مانسہرہ میں آئے روز کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔مگراس کے باوجود بھی کہیں پربھی ایس اوپیزکاخیال نہیں رکھاجارہا۔وٹلوں میں ہر وقت کثیر تعداد میں لوگ موجود رہتے ہیں جس سے آنیوالے دنوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں خطرناک حدتک اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں