اے اے سی ریونیو مانسہرہ کا مختلف سکولوں اور بی ایچ یو کا دورہ، عدم موجودگی پر انچارج ڈاکٹر بی ایچ یو بحالی کے خلاف کارروائی کی ہدایت

منگل 21 ستمبر 2021 16:13

 مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2021ء) پٹی کمشنر مانسہرہ ڈاکٹر قاسم علی خان کی ہدایت پر ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مانسہرہ حسرت خان نے مختلف سکولوں اور بی ایچ یو کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

دوران انسپکشن حاضری سٹاف، سہولیات و ادویات کی فراہمی، پولیو اور کورونا ویکسی نیشن کی صورتحال کا جائزہ لیا  اور متعلقہ سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں جبکہ انچارج ڈاکٹر بی ایچ یو بحالی کی ڈیوٹی پر عدم موجودگی بارے رپورٹ ڈی ایچ کیو مانسہرہ کو برائے انضباطی کارروائی بھجوا دی گئی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مانسہرہ حرت خان نے گورنمنٹ مڈل سکول غازی کوٹ، گورنمنٹ پرائمری سکول غازی کوٹ، گورنمنٹ مڈل سکول اوگرہ، گورنمنٹ پرائمری سکول موہائیاں، گورنمنٹ ہائی سکول موہائیاں، گورنمنٹ مڈل سکول ریہاڑ اور بی ایچ یو بحالی کا دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں