بالاکوٹ کے علاقے نوری ٹاپ پربرفباری ،500جانورہلاک ہوگئے

جمعہ 24 جون 2022 20:32

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) تحصیل بالاکوٹ کے علاقے نوری ٹاپ پربرفباری سے پانچ سوسے زیادہ جانورہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122مانسہرہ کے ترجمان کے مطابق جمعرات کوتحصیل بالاکوٹ کے سیاحتی مقام نوری ٹاپ پر6افرادکی برفباری میں محصورہونے کی اطلاع ملنے پراسسٹنٹ کمشنربالاکوٹ،کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی،ریسکیو1122،پولیس اورریونیوسٹاف کی ٹیمیں موقع پرروانہ ہوئیں،دشوارگزارراستوں کے باعث 6گھنٹوں کی طویل مسافت کے بعدریسکیوٹیمیں موقع پرپہنچیں،تاہم برفباری میں محصورافرادکوآزادکشمیرکی شاردہ،کیل ریسکیوٹیم نے پہلے ہی محفوظ مقام پرمنتقل کردیاتھالیکن تین سے چارفٹ برفباری کے باعث 500سے زائدبھیڑیں ہلاک ہوچکیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں