مانسہرہ میں موٹر سائیکل کے دو مختلف حادثات میں دو افراد زخمی

ہفتہ 23 مارچ 2024 15:03

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) مانسہرہ میں موٹر سائیکل کے دو مختلف حادثات میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ پہلا حادثہ تحصیل اوگی کے علاقہ دلبوڑی کے مقام پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل حادثہ میں ایک نوجوان زخمی ہوا۔ کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر اوگی سٹیشن سے ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم نے حادثہ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے 23 سالہ عثمان کو بروقت رسپانس کر کے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں اسے اوگی ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق اکبر خان روڈ کے مقام پر ایک اور موٹر سائیکل حادثہ کے نتیجہ میں 45 سالہ محمّد ریاض زخمی ہوا۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں