اوگی، رہائشی مکان میں آتشزدگی کے نتیجہ میں گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا

منگل 26 مارچ 2024 15:48

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) اوگی کے گاؤں کھٹائی میں رہائشی مکان میں آتشزدگی کے نتیجہ میں گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا،مکینوں نے بھاگ کر ا پنی جانیں بچائیں۔

(جاری ہے)

اوگی کے گاؤں کٹھائی میں الصبح علی نواز نامی شخص کے رہائشی مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کواپنے لپیٹ میں لے لیا،اوگی ٹی ایم اے کی فائربریگیڈآگ بجھانے پہنچی لیکن تنگ گلیوں کے سبب ا رسائی ممکن نہ ہوسکی تاہم مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کافی جدوجہدکے بعدآگ کومزیدپھیلنے سے قبل ہی بجھادیاگیا،جس سے جڑواں آبادی تباہی سے بچ گئی لیکن آگ سے علی نواز کا رہائشی مکان اور اس میں موجود لاکھوں کاگھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

اہل علاقہ نے آتشزدگی کے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اوردیگرمجازحکام سے متاثرہ خاندان کی امداد اور بحالی کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں