مردان ، نجی ہسپتال میں کامیاب آپریشن کے بعدخاتون کے پیٹ سی18کلووزنی رسولی نکال لی گئی

منگل 13 اکتوبر 2020 22:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2020ء) مردان کے نجی ہسپتال میں کامیاب آپریشن کے بعدخاتون کے پیٹ سی18کلووزنی رسولی نکال لی گئی،مریضہ کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے بتا یا کہ بغدادہ مردان کے رہائشی عبدالوہاب کی والدہ کو نجی ہسپتال خصلت پارہوتی مردان لایا گیا، جب خاتون کا معائنہ کیا گیا تو اس کے پیٹ میں رسولی کی نشاندہی کی گئی، رسولی کی وجہ سے مریضہ کوگزشتہ دس سا لوںسے نظام ہاضمہ کی خرابی اور سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا،انہوں نے ٹیم کے ہمراہ ساڑھے دو گھنٹے پر مشتمل پیچیدہ آپریشن کے بعد خاتون کے پیٹ سی 18کلووزنی رسولی نکال لی،مریضہ تیزی سے روبہ صحت ہے

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں