مردان،طوفانی بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:36

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) امردان میں ہونے والی طوفانی بارش سے مکان کی چھت گرگئی۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ مردان کے علاقے سوکئی میں پیش آیا جہاں کمریکی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں خاتون اور اس کے 2 بچے شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ چھت گرنے کا ایک اور واقعہ بلبلی کوٹھے میں بھی رونما ہوا جہاں چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔اس کے علاوہ جلالہ کیمپ کورونہ میں کمریکی چھت گر جانے سے خاتون زخمی ہوگئی۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں