مردان، شاپنگ مال کے عملے سے جھگڑا، 2 ریلوے پولیس کے اہلکار جاں بحق

اتوار 28 اپریل 2024 16:05

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) مردان میں نوشہرہ روڈ پر واقع ایک شاپنگ مال کے عملے اور ریلوے پولیس میں جھگڑا کے دوران فائرنگ بھی ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے میں ریلوے پولیس کے 2اہلکار جاں بحق ہوئے ،شاپنگ مال کے عملے کے بھی 4 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریلوے کی اراضی پر قائم شاپنگ مال کو حکام نے لیز کے معاملے پر بند کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق شاپنگ مال دوبارہ کھولنے پر ریلوے پولیس اور شاپنگ مال کے عملے میں جھگڑا ہوا۔پولیس نے بتایا ہے کہ شاپنگ مال کے عملے نے کہا کہ عدالت سے اسٹے آرڈر لے کر شاپنگ مال کھول دیا تھا۔ایس پی سٹی شفیع الرحمن کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں