عید الفطر تعطیلات ‘ ایم ایم سی نے رپورٹ جاری کردی

مختلف حادثات میں زخمی افراد سمیت 5589مریضوں کو طبی سہولیات فراہم

پیر 15 اپریل 2024 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) نے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران طبی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے افراد سمیت 5589 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کیں۔عید کی چھٹیوں کے دوران ہسپتال میں 170 بچوں کی پیدائش بھی ہوئی۔

(جاری ہے)

ایم ایم سی کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عماد حمید کے مطابق چھٹیوں کے دوران عوام الناس کو فوری اور بہترین طبی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پہلے سے ہی موثر حکمت عملی ترتیب دی گئی تھی جس کی بدولت عید کی چھٹیوں کے دوران شعبہ حادثات، نیوروسجری، سرجیکل، میڈیکل، ارتھوپیڈک، شعبہ امراض قلب، گائنی ولیبروم، ای این ٹی، لیبارٹری اور ریڈیالوجی سمیت تمام شعبے مکمل طور پر فعال رہی. انھوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے 343 افراد سمیت مجموعی طور پر 5589 افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں جن میں 665 افراد کو مزید علاج معالجے اور تشخیص کی غرض سے مختلف وارڈز میں داخل کیا گیا. انھوں نے کہا کہ صحت کارڈ کے ذریعے مفت طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی انتظامات کیئے گئے تھے جس کی بدولت عید کے دوران 262 داخل مریض مفت علاج معالجے کی سہولت سے مستفید ہوئی. انھوں نے کہا کہ کہ چھٹیوں میں ہسپتال میں 170 بچوں کی پیدائش ہوئی جبکہ 1895 مریضوں کے سٹی سکین، ایکسریاور الٹراساونڈ کیئے گئے جبکہ مختلف نوعیت کے 5514 لیبارٹری ٹسٹ اور 99 پروسیجر بھی کیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں