اراضی پر تنازع، مردان میں شاپنگ مال کے عملے سے جھگڑے میں ریلوے پولیس کے 2 اہلکار جاں بحق

ریلوے کی اراضی پر قائم شاپنگ مال کو حکام نے لیز کے معاملے پر بند کر دیا تھا، آج شاپنگ مال دوبارہ کھولنے پر ریلوے پولیس اور شاپنگ مال عملے میں جھگڑا ہوا، پولیس

اتوار 28 اپریل 2024 17:50

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) مردان میں نوشہرہ روڈ پر شاپنگ مال کے عملے سے جھگڑے میں ریلوے پولیس کے دو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق ریلوے پولیس سے جھگڑے میں شاپنگ مال کے عملے کے 4 افراد بھی زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ریلوے کی اراضی پر قائم شاپنگ مال کو حکام نے لیز کے معاملے پر بند کر دیا تھا، آج شاپنگ مال دوبارہ کھولنے پر ریلوے پولیس اور شاپنگ مال عملے میں جھگڑا ہوا۔پولیس کے مطابق شاپنگ مال عملے کا کہنا ہے عدالت سے اسٹے آرڈر لیکر شاپنگ مال کھول دیا تھا۔ایس پی سٹی شفیع الرحمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں