ریجنل سپورٹس آفیسر مردان میر بشر خان کی چیئرمین یوتھ پارلیمنٹ کے بیان کی تردید

جمعہ 12 جولائی 2019 16:15

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) ریجنل سپورٹس آفیسر مردان میر بشر خان نے چیئرمین یوتھ پارلیمنٹ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نے حقائق جانے بغیر ایک غلط بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کی سیکیورٹی اور داخلہ فیس بالکل قانون کے مطابق ہے اور فیسوں بشمول کوئی بھی چیز عوام اور اعلیٰ افسروں سے پوشیدہ نہیں۔

(جاری ہے)

میر بشر خان نے سویمنگ پولز کے چلانے کے طریقہ کار کے حوالے سے کہا کہ پورے صوبے میں سویمنگ پولز کے چلانے کا جو طریقہ کار رائج ہے بالکل وہی طریقہ کار مردان میں بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیس اور داخلے کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ اس کو بطور کھیل ترقی دی جائے اور صرف وہ لوگ داخلہ لیں جو اس فیلڈ کوبطور کھلاڑی اپنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے چیئرمین یوتھ پارلیمنٹ کے پیسے کمانے اور لوٹنے کے بیان کو من گھڑت اور لاعلمی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیسوں اور داخلوں کا طریقہ کار قانون کے مطابق ہے۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں