نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں طلبا ء کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہیں، مثل خان

منگل 26 نومبر 2019 16:59

نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں طلبا ء کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہیں، مثل خان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2019ء) مردان میں ڈسٹرکٹ انٹر سکولزسپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں، کو ئز مقا بلوں میں گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول شاہ ڈھنڈ با با مردان نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزگورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول شاہ ڈھنڈ میں ایک پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں سکول کے پر نسپل مثل خان نے طلباء میں انعامات تقسیم کرتے ہو ئے کہا کہ کھیل صحتمندی کی ضمانت ہو ا کرتے ہیں اور ذہنی نشو نما اور تندرستی کا باعث بنتے ہیں۔ کھیل طلباء کی ذہنی ا ور جسمانی نشوونما کیلئے ضروری ہیں۔ نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں طلبا ء کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں