مستونگ میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہید

حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے ایئر ہیڈکوارٹرز میں ایک بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا، ترجمان پاک فضائیہ

بدھ 23 جنوری 2019 14:15

مستونگ میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہید
مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں پاک فضائیہ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ شہید ہوگئے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایف سیون پی جی معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ مستونگ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اس اندوہناک واقعہ میں طیارے کے پائلٹ نے جام شہادت نوش کیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈکوارٹرز میں ایک بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا اس سے قبل حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی تھیں۔ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز کھیتران کے مطابق کھڈ کوچہ کے علاقے سے ایک پیرا شوٹ بھی ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں