مستونگ میں کوروناوائرس کے مثبت کیسوں کی تعداد 9 ہوگئی

جمعہ 17 اپریل 2020 16:46

مستونگ میں کوروناوائرس کے مثبت کیسوں کی تعداد 9 ہوگئی
مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2020ء) مستونگ میں کوروناوائرس کے مثبت کیسوں کی تعداد 9 ہوگئی تمام افراد ایک ہی فیملی کے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مستونگ میں کوروناوائرس کے مزید سات افراد کے ٹیسٹ رزلٹ مثبت آگئے کورونا وائرس کے تمام مریض شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کے آر ایم او ڈاکٹر خلیل ترین کے فیملی اور ایک قریبی رشتہ دار کے ہیں مثبت مریضوں میں مرد و خواتین اور بچے بھی شامل ہہیں ڈاکٹرخلیل ترین کے فیملی کے 9 افراد کے ٹیسٹ دو روز قبل فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ ارسال کئے تھے جس تمام 9 مریضوں کو شیخ زائد ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔

جبکہ مزید 20 ٹیسٹ کا رزلٹ آنا باقی ہے۔اور مزید افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لئے جارہے ہیں۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے محلہ زرخیل کیلئے 130 پیکٹ راشن ارسال کردیا۔ سیل محلہ میں اور گھروں میں اسپرے بھی کیا جارہاہے۔مستونگ کے عوام سے گزارش ہیکہ سوشل ڈسٹنس قائم کریں۔اور بغیر ضرورت کے اپنے گھروں سے نکلنے سے گریز کریںاور ماسک گلوز کا استعمال کیاکریں۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں