مستونگ میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہو نے والا لیویز اہلکار جاں بحق

بدھ 6 مارچ 2024 20:10

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2024ء) مستونگ میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہو نے والا لیویز اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں مستونگ میں گھر کے کمرے میں گیس دھماکے کے باعث لیویز اہلکار سعید احمد باروزئی شدید زخمی ہوا تھا جو زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے جاں بحق ہو گیا وہ پیپلز پارٹی کے بانی رہنماء استاد غلام محی الدین باروزئی کے جوانسال فرزند، غلام علی، غلام فرید باروزئی کے بھائی، محکمہ جنگلات کے ہیڈ کلرک، براہوئی زبان کے ادیب وشاعر عبداللہ جوہر، محکمہ ریونیو کے پٹواری فتح محمد باروزئی، بھتیجا،خالد باروزئی، پی پی رہنماء عبدالواحد باروزئی کے کزن تھے، مر حوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی باروزئی ہاوس نزد چمبیلی چوک کلی گل قنڈ میں جاری ہے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں