مستونگ ،خودکش دھما کے کے سات زخمیوںکو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

ہفتہ 13 مئی 2017 16:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2017ء) مستونگ میں خودکش دھما کے کے سات زخمیوںکو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ،تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز مستونگ میں ہو نے والے خودکش دھما کے کے سات زخمیوں کو حالت بہتر ہونے کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر سے چھٹی دے دی گئی ،ڈسچارج ہو نے زخمیوں میں کلیم اللہ ،عبدالمجید،میر محمد ،انیس ،غلام علی ،حمید اللہ ،امین اللہ شامل ہیں ،جبکہ اب بھی 6زخمی سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں