مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بی اے پی مستونگ کے سینئر رہنماء ماما نور احمد بنگلزئی قتل

ہفتہ 21 مئی 2022 15:47

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) مستونگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے بی اے پی مستونگ کے سینئر رہنماء ماما نور احمد بنگلزئی کو قتل کر دیا، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو مستونگ بازار میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے قریب گرلز سکول کے سامنے نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے بلوچستان عوامی پارٹی مستونگ کے سینئر رہنماء اور شہید نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کے دست راست ماما نور احمد بنگلزئی کو قتل کر دیااور موقع سے فرار ہو گئے ، پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، مزید کاروائی جا ری ہے ۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں