درین گڑ ھ خودکش بم دھماکے کے بعد نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیکیورٹی کی صورتحال سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

جمعہ 13 جولائی 2018 20:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) مستونگ کے درین گڑ ھ علاقے میں بلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ہونیوالے خودکش بم دھماکے کے بعد نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علائوالدین مری نے سیکورٹی کی صورتحال کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق مستونگ میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت سیکورٹی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیاہے جس میں صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیاجارہاہے ۔اجلاس میں محکمہ داخلہ ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام شرکت کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں