مستونگ،دشت میں میڈیکل اسٹور میں ڈکیتی،عوام نے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے لیویز کے حوالے کردیا

چوروں کی فائرنگ سے ایک شخص شدیدزخمی ہوگیا

ہفتہ 12 جنوری 2019 18:14

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) دشت میں میڈیکل اسٹور میں ڈکیتی،عوام نے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے لیویز کے حوالے کردیا،چوروں کی فائرنگ سے ایک شخص شدیدزخمی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق دشت کے علاقہ کمبیلا میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک میڈیل اسٹور میں نقب لگاکر اسٹور سے ادویات سمیت دیگر تمام سامان چرا کر لے گئے اور سامان زیادہ ہونے کے باعث کچھ سامان کو کسی جگہ پر چھپایا۔

(جاری ہے)

اور گزشتہ رات کو ملزمان سامان اٹھانے آئے تو عوام نے انہیں گیر لیا جس پر چوروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص محمداسحاق کو زخمی کردیا،زخمی کوبی ایچ یوکمبیلا میں ڈاکٹر غلام سرور بنگلزئی نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں اپنی گاڑی میں کوئٹہ منتقل کردیاجبکہ عوام نے چوری میں ملوث منیراحمد اور سیف اللہ کو گرفتار کرنے کے بعد شدید زدکوب کرکے دشت لیویز کے حوالے کردیا،دشت لیویز مزید تفتیش کررہی ہیں۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں