10فروری کوئٹہ سبی روڈ دشت کے مقام سے ہیوی ٹریفک کیلئے مکمل بند رہیگا

جمعہ 8 فروری 2019 20:06

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2019ء) ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز علی کیھتران نے کہاہے کہ 10فروری بروز اتوار کوئٹہ سبی روڈ دشت کے مقام سے ہیوی ٹریفک کیلئے مکمل بند رہیگااور بولان میں جانے پر مکمل پابندی ہوگی۔کوئٹہ سے سبی کی طرف جانیوالی ہیوی ٹریفک۔ٹرک۔مسافر کوچز۔بس۔

(جاری ہے)

ودیگر ہیوی گاڑیوں کیلئے صبح پانچ بجے شام 8 بجے تک دشت کے مقام پر کوئٹہ سبی روڈ مکمل بند کردیاجائے گا۔

اقدام کامقصد سبی اجتماع کے اختتام کے بعد بولان میں زیادہ ٹریک کے وجہ سے اٹھایاگیا۔بولان میں ہیوی گاڑیوں کی داخل ہونے کے باعث ٹریفک حادثات اور ٹریفک کی بندش کے پیش نظر مسائل سے بچنے کیلئے اٹھایاگیاہے۔لہذا تمام ہیوی گاڑیاں ٹرک۔مسافر کوچز۔ٹرالرز۔مذدا۔بسز مالکان زحمت سے بچنے کیلئے اپنی گاڑیاں بولان کے روٹ پر نکالنے سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں