مستونگ قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل کو حادثہ، 2 نوجوان شدید زخمی

پیر 23 ستمبر 2019 17:35

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) مستونگ قومی شاہراہ پر کردگاپ کے علاقہ میں تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل کو حادثے کے نتیجے میں 2 نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق مستونگ قومی شاہراہ پر کردگاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گیا جس سی2 نوجوان گر کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں ضلعی انتظامیہ نے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں سے ایک زخمی کو تشویشناک حالت کے باعث کوئٹہ منتقل کردیا گیا جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں