نیشنل پارٹی کامستونگ کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کی جانب سے زمینداروں کی باغات اور فصلوں کو تباہ کرنے پر سخت تشویش کا اظہار

بدھ 27 مئی 2020 22:23

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2020ء) نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان نے کہا ہے کہ مستونگ کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کی جانب سے زمینداروں کی باغات اور فصلوں کو تباہ کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باپ کے موجودہ سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی وزیر اعلی کی بے حسی اور عدم توجہی کے باعث ٹڈی دل کے ہاتھوں زمینداروں کی کروڑوں روپے کی فصلیں تباہ ہو رہے ہیں ترجمان نے کہا کہ یہ سنگین مسئلہ ہمارے لیے کرونا سے بھی زیادہ خطرناک ہے ہزاروں لوگوں کی زرئعیہ معاش آمدن اور روزی روٹی براہ راست کھیتی باڑی کے شعبے سے وابسطہ ہے۔

لیکن صوبائی حکومت ایک منظم سازش کے تحت دانستہ طور پر فوری اقدامات کرنے کے بجاِے تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہے۔حکومت کی بے حسی اور مجرمانہ خاموشی قابل مزمت اور شرمناک عمل ہے۔

(جاری ہے)

۔ترجمان نے کہا کہ اس وقت ضلع مستونگ کے مختلف کے علاقوں اسپلنجی مرو گوز شہشاری تلخ کاوی عمر ڈھور عاصم آباد کلی کوشکک سمیت دیگر گزشتہ کئی دنوں سے ٹڈی دل کے لپیٹ میں ہے۔

ٹڈی دلوں کی پلغار نیزمینداروں کے کروڑوں روپے کی کھڑی فصلیں اور باغات پر حملہ آور ہو کر تباہ کر رہے ہیں اور انکی سال بھر کی محنت رائیگان جا رہے ہیترجمان نے کہا کہ ایک طرف زمیندار طبقہ کیسکو کے ظالمانہ اور زمیندار کش پالسیوں اور طویل ترین بجلی لوڈشیڈنگ و وولٹیج کی کمی بیشی نے کاشتکاروں کی کمر توڑ دی ہے اور دوسری جانب رہی سہی کسر ٹڈی دل کے حملے نے پوری کر دی ہیجبکہ چند روز قبل اسپلنجی مرو گوز شہشار اور سورگز و غنجہ ڈھوری میں طوفانی ژالہ باری نے بھی زمینداروں کے کروڑوں روپے کے فصلوں اور خصوصا سیب و گندم کے فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

نا اہل حکومت اور بے حس ضلعی انتظامیہ نے مزکورہ نقصانات کا ازالہ تو درکنار سروے کرنے کی بھی زحمت نہیں کی۔انھوں نے کہا کہ باپ کے کٹپتلی حکومت کی اس مجرمانہ خاموشی سے ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے مستونگ جیسے زرعی علاقہ کو صحراہ اور ریگستان میں تبدیل کرنے کا مکمل منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور اس شعبے سے وابسطہ ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کرکے خودکشی پر مجبور کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ نیشنل پارٹی زمیندار سمیت تمام محکوم و مظلوم طبقات کی حقیقی اور حقوق کی پاسبان جماعت ہے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے زمیندار طبقے کو کبھی تنہا نہیں چھوڑنگیٹڈی دل سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ اور حکومت کی زمیندار کش پالیسوں کے خلاف ہر فورم پر موثر آواز بلند کرنے سمیت احتجاجی تحریک چلانے سے بھی گریز نہیں کرینگے ترجمان نے کہا کہ نیشنل پارٹی چیف سکریٹری اور پی ڈی ایم اے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مستونگ میں ٹڈی دل اور ژالہ باری سے زمینداروں کے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کے ساتھ ٹڈی دل کی خاتمے کے لیے فضائی اسپرے شروع کرنے کے لیے ہنگامی بنیادپر اقدام اٹھائے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں