تشنج ایک خطرناک مرض ،خاتمے کیلئے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا ہوگا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ

ہفتہ 12 ستمبر 2020 18:20

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2020ء) تشنج ایک خطرناک مرض ہے اسکے خاتمے کے لیے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر سردار امیر محمد گچکی نے اپنے دفتر میں تشنج کے حوالے سے 14 ستمبر سے شروع ہونے والی حفاظتی ٹیکوں کے مہم کے بارے میں یو سی ایم اوز کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر یونیسیف کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوآرڈینیٹر میڈم طاہرہ بلوچ ایم این ای آفیسر نجم بلوچ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن عبدالسلام زہری سمیت تمام یو سی ایم اوز موجود تھے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر سردار امیر محمد گچکی اور میڈم طاہرہ بلوچ نے مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور دراز علاقوں میں شعور واگائی نہ ہونے کی وجہ سے کئی خواتین دوران زچگی موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں اسکے علاوہ غلط افواہیں پھیلا کر لوگوں کو ویکسینیشن سے دور کیا گیا ہے اس حوالے سے تمام افواہیں بے بنیاد ہیں محکمہ صحت ایک ذمہ دار ادارہ ہے اور انتہائی شفاف طریقے سے محفوظ ویکسینیشن کی جا رہی ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں انکا کہنا تھا کہ ویکسینیشن نہ ہونے کی وجہ سے کئی خواتین زچگی سے قبل ہی انتقال کرتی ہیں یا پیچیدہ مسائل کا شکار ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ 15 سال سے 49 سال تک کی خواتین و لڑکیوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے جن خواتین کو اس مہم کے پہلے دو مرحلوں میں حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں انھیں آخری ٹیکہ لگا کر کورس مکمل کیا جائے گا اور جن خواتین کو کسی وجہ سے ٹیکہ نہیں لگایا جا سکا ہے انھیں بھی حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے بہتر مستقبل کی خاطر ان حفاظتی ٹیکوں کا کورس لازمی طور پر لگوائیں اس مقصد کے لئے محکمہ صحت مستونگ کی ٹیمیں ہر محلے میں جائیں گے تمام علاقوں میں جاکر خواتین و لڑکیوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں گے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ نے کہا کہ عوام ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ صحت مستونگ کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ 15 سے 49 سال کی کوئی خاتون حفاظتی ٹیکوں سے محروم نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں