مستونگ،ضلعی انتظامیہ کی کامیاب کاروائی ،بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کے دو اہم کارندے گرفتار،مسروقہ گاڑی برآمد

بدھ 2 جون 2021 00:03

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2021ء) ضلعی انتظامیہ مستونگ کی کامیاب کاروائی بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کے دو اہم کارندے گرفتار ایک مسروقہ گاڑی بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر رٹائرڈ محمدالیاس کبزئی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم کی سربرائی میں لیویز فورس نے بھاری نفری کے ہمراہ قومی شاہراوں پر روڈ ڈکیتی گاڑیوں کی چوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کی واردات کے بعد منگچر کے علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر منگچر کے تعاون چھاپہ مار کر بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کرلیا اور ایک مسروقہ گاڑی بھی برآمد کرلی۔

اسسٹنٹ کمشنر مستونگ و لیویز فورس کی بھاری نفری بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کے دیگر کاروں کو گرفتار کرنے کیلئے مزید کاروائی جاری ہے امکان ہیکہ بہت جلد مزید گرفتاری بھی عمل میں لائی جائیگی۔

(جاری ہے)

جبکہ لیویز فورس نے تمام راستوں میں سخت ناکہ بندی کردی ہے۔ڈپٹی کمشنرمستونگ نے کہاکہ ملزمان کوئٹہ کراچی شاہراہ سمیت دیگر شاہراوں پر گاڑیاں چھیننے اور ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔ملزمان گاڑیاں چین کر دیگر علاقوں میں منتقل بھی کرتے رہیہیں،دیگر ملزمان کا گرد گہراتنگ کردیاگیا ہے اور بہت جلد گروہ کے دیگر کارندوں کو بھی قانون کے شکنجے میں لایاجائیگا

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں