قومی شاہراہ پر منی پٹرول پمپ پر کڑی زمباد پک اپ گاڑی میں اچانک آگ لگ جانے سے گاڑی جل کر خاکستر

ہفتہ 5 جون 2021 00:04

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2021ء) قومی شاہراہ پر منی پٹرول پمپ پر کڑی زمباد پک اپ گاڑی میں اچانک آگ لگ جانے سے گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کوسہ پہر کے وقت کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر گرلز کالج کے قریب وقع ایرانی پٹرول کے منی پٹرول پمپ پر ایرانی ساختہ پک اپ گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی آگ کے شعلوں کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کو چند اوقات کیلئے روک دیا گیا تاہم آگ لگنے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی واقعہ میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی پٹرول پر کو نقصان پہنچاآگ لگنے کی اطلاع پر میونسپل کمیٹی کے فائربرگیڈ موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابوپا لیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں