مستونگ بس اڈہ میں مبینہ طور پر بچے کی چوری کی کوشش،عوام نے مشکوک دو بھکاری خواتین کو عوام نے پکڑھ کر پولیس کے حوالے کردیا

جمعہ 17 جون 2022 23:54

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2022ء) مستونگ بس اڈہ میں مبینہ طور پر بچے کی چوری کی کوشش،عوام نے مشکوک دو بھکاری خواتین کو عوام نے پکڑھ کر پولیس کے حوالے کردیا، ایس ایچ او سٹی پولیس نے ڈرامہ قرار دیا،بھکاری خواتین کو مشکوک سرگرمی پر حراست میں لے کر تفتیش کیلئے پولیس تھانہ منتقل کردیا، بقول ایس ایچ او سٹی پولیس تھانہ کہ مستونگ میں باہر سے آنیوالے بھکاریوں کو پکڑھ کر انہیں ضلع سے واپس باہر بھجوا دیتے ہے انکا مزید کہنا تھا کہ مستونگ شہر میں بچوں کی چوری کے حوالے سے ہمیں عوامی شکایات ملی ہیکہ بھکاریوں کی روپ میں بچوں کی چوری کی کوشش کی جارہی ہیں،تاہم اس حوالے سے سٹی پولیس مشکوک افراد پر نظر رکھتے ہوئے کاروائی کررہی ہیں، دوسری جانب بس اڈہ میں پیش آنیوالے واقعے جہاں دو خواتین اور مرد بچے کو چوری کرنے کی کوشش کررہیتھے عوام نے دو خواتین کو پکڑھ کیااور مرد فرار ہوا خواتین بھکاریوں بھاگنے کی کوشش بھی کی اور پولیس کے آنے پر اپنے کھڑے پھاڑنے کی بھی کوشش کی،لوگوں کا کہنا ہیکہ یہ بچے کو چوری کرنے کی کوشش کررہیتھے جبکہ پولیس اسے دوسرا رنگ دینے کی کوشش کررہاہے،۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مستونگ کے علاقے کلی غزگی سے 20روز قبل عبدالخالق ملازئی نامی شخص کی تقریباً ساتھ آٹھ سالہ معصوم بچی لاپتہ ہوگئی جس کی بازیابی میں پولیس انتظامیہ بری طرح ناکام نظر آرہی ہیں،پولیس نے چند افراد کو حراست میں تو لے لیا ہے تاہم ان سے درست معلومات اگلوانے میں ناکام ہیں مستونگ پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے بجائے قومی شاہراھ پر دوبارہ قائم کردہ چیک پوسٹوں پر اسمنگلروں سے بھتہ خوری پر لگی ہوئی پیں،مستونگ بچون کی چوری کی باتوں سے شہری سخت پریشانی کا شکار اور زہنی ازیت میں مبتلا ہو گئے ہیں،مستونگ کے سیاسی و عوامی حلقوں نے آئی جی بلوچستان سے نااہل ایس ایچ او کو تبدیل اور ایک اہل آفیسر سٹی میں تعینات کرتے ہوئے چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری اور شہر میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں