ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان محمد بگٹی کی خصوصی ہدایت

یویز حکام کی کاروائی متعدد منی پیٹرول پمپس پر چھاپے متعدد منی پیٹرول پمپس کو سیل کردیاگیا

جمعہ 24 جون 2022 23:53

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان محمد بگٹی کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنیم بلوچ کی سربرائی میں لیویز حکام کی کاروائی متعدد منی پیٹرول پمپس پر چھاپے متعدد منی پیٹرول پمپس کو سیل کردیاگیا۔ منی پیٹرول پمپس پر عوام کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ کرکے پیٹرول کم دیاجارہاتھا۔پٹرول پمپ کے پیٹرول ڈالنے والے پائپ میں دوسرا پائپ لگایاگیاتھا جس سے تیل کا ایک بڑا حصہ واپس پمپ کے ٹینک میں چلا جارہاتھا اسی طرح پیٹرول ڈالنے والے کسٹمرز کے ساتھ دھوکہ فراڈ اور بیایمانی کی جارہی تھی،اسسٹنٹ کمشنر نیسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزکورہ پیٹرول پمپ سمیت ناپ میں کمی کرنے والے دیگر متعدد منی پیٹرول پمپس کو سیل کردیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنیم بلوچ نے کہاکہ ناپ تول میں عوام کے ساتھ فراڈ اور دھوکہ کرنے والوں کے خلاف مزید سخت کاروائی کی جائیگی اور اس حوالے سے پمپس پر چھاپہ مارے جائینگے اور انکا ناپ چیک کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے Aکہاکہ عوام کے ساتھ دھوکہ و فراڈ کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ایسے فراڈی عناصر کے پمپ سیل اور انہیں جرمانہ بھی کیا گیا۔عوام ناپ میں کمی کرنے والے عناصر کی نشاندہی کریں کسی بھی شکایت کی صورت میں وہ اسسٹنٹ کمشنر آفس سے رابطہ کریں فوری کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں